مینگلور 23/ اکتوبر (ایس او نیوز ) لاری اور بائک کی ٹکر میں بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ، حادثہ سورتکل میں سورج انٹرنیشنل ہوٹل کے قریب نیشنل ہائی وے پر منگل رات کو پیش آیا۔ متوفی کی شناخت روی کی حیثیت سے کی گئی ہے، جو مُکّا کا رہائشی تھا اور ایک بینک میں ملازمت کرتا تھا۔
روی نے حال ہی میں اپنی بیوی کو ایک نجی اسپتال سے ڈسچارج کیا تھا اور اسے ایک آٹو رکشہ میں بھیجا تھا، اور خود اس کے پیچھے بائک پر جارہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
شدید زخمی روی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔
منگلورو پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔